سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے ایک ماہ میں چلانے کا حکم دیتے ہوئے ریلوے اراضی سے دو ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے مذکورہ حکم کراچی میں تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران دیا، عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود سیکریٹری ریلوے سے استفسار کیا کہ آپ کو معلوم نہیں ہمارا کیا حکم تھا؟اب تک عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟۔
بعد ازاں عدالت نے کراچی سرکلر ریلوے ایک ماہ میں چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے اراضی سے ہر حال میں دو ہفتے میں تجاوزات ختم کرائی جائیں۔