نامورپاکستانی اداکار فواد خان کی ایک تصویرسوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے جس میں وہ سپر ہیرو کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔
اداکارہمایوں سعید، سائرہ شہروز اورشہریارمنور کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’پراجیکٹ غازی‘ کو پاکستان کی پہلی سپرہیرو فلم قرار دیا گیا تھا اور اب یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے، پاکستان کے ناموراداکار فواد خان کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کےاگلے سپر ہیرو بنیں گے۔
سوشل میڈیا پرفواد خان کی ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں وہ سپرہیروکے لباس میں نظرآرہے ہیں اس تصویرکو اسٹائلسٹ شمل قریشی نے ’سپرہیرو‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئرکرایا ہے۔
شمل قریشی کے تصویرشیئر کرانے کے بعد سوشل میڈیا پرخبریں گردش کررہی ہیں کہ فواد خان اگلی فلم میں سپرہیرو کے روپ میں نظر آسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ فواد خان کی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘کا انتظار شائقین بے چینی سے کرر ہے ہیں تاہم فلم کی ریلیز قانونی پیچیدگیوں کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔