حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کے مسودے کو مسترد نہیں کیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے پروگرام پر اتفاق ہوگیا ہے اور اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کے مسودے کو مسترد نہیں کیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ باہمی طے شدہ نکات واشنگٹن آئی ایم ایف کے ہیڈ کوارٹر بھجوائے جا چکے ہیں اور منظوری آتے ہی باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔
واضح رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے فائنل راؤنڈ میں قرضہ پروگرام کی تمام جزئیات طے کرلی گئیں، آئی ایم ایف 3 سالہ پروگرام کے تحت پاکستان کو 8 ارب ڈالر تک کا قرضہ دے گا۔