پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج ساؤتھمپٹن میں کھیلاجائے گا۔ جس کے لئے قومی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی۔ میچ پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج ساؤتھمپٹن میں کھیلاجائے گا۔ جس کے لئے قومی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی۔ میچ پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
آل راؤنڈرشعیب ملک بھی ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دی۔ محمد حفیظ بھی بیٹنگ پریکٹس کرتے دکھائی دیئے۔
انگلینڈ کےدورے کے دوران گرین شرٹس کو واحد ٹی20 میں شکست ہوچکی ہے جبکہ پہلا ون ڈے بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔