کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ہی مثبت رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر ہی 473 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 190 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ 100 انڈیکس 35 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدا پر13,916,730 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 626,644,083 بنتی ہے۔
آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت اثر ہوا ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی نظر آ رہی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز34 ہزار 716 پوائنٹس پر ہوا۔