مارول یونیورس سے جڑی ایکس مین سیریز کی نئی فلم ڈارک فینکس 7 جون کو ریلیز کے لئے تیار ہے۔
ہالی ووڈ ایڈونچر فلم ڈارک فینکس میں 1992 کا زمانہ دکھایا گیا ہے، جس میں سُپر ہیروز کا ایک گروپ دنیا کو بچانے کے لئے خطرناک مشنز پرجاتا ہے۔
کامیاب ترین ڈراما سیریل گیمز آف تھرونز سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ “صوفی ٹرنر” فلم میں “جین گرے” کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جوایکس مین کے ساتھ مختلف مشنز میں حصہ لیتی ہیں۔
ایک خطرناک مشن میں حادثے کےنتیجے میں جین گرے مرتے مرتے بچتی ہیں، جس کے بعد جین گرے کی شخصیت مثبت سے منفی ہو جاتی ہے اور وہ ایک طاقتور وِلن کے روپ میں سامنے آتی ہیں۔
اب دنیا کو بچانے کے لئے ایکس مین کو دوست سے طاقت ور ترین دشمن میں تبدیل ہونے والی جین گرے کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس لڑائی میں جیت کس کی ہوگی یہ پتہ چلے گا 7 جون کو۔