محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ اور بنوں ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ اور بنوں ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں ڈویژن، کشمیر اور اسلام ا ٓباد میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد 43، سبی، پڈعیدن، دالبندین، روہڑی اور رحیم یار خان میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔