حج 2024 جہاں شروع ہونے جا رہا ہے، وہیں سعودی عرب سے کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہیں۔
تاہم حال ہی میں ایک کم سن عازم حج سے متعلق خبر نے سب کو افسردہ کر دیا ہے، جو کہ انتقال کر گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حج کے لیے مکہ مکرمہ آنے والا مصری کم عمر بچہ یحیٰ محمد انتقال کر گیا ہے، جبکہ سیزن کا پہلا کم عمر بچہ بن گیا ہے، جو کہ حج کے وقت میں انتقال کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق یحیٰ محمد کا تعلق مصری کے کفر الشیخ صوبے سے تھا، تاہم وہ اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی نیت سے آیا تھا۔
گزشتہ دنوں عرب سوشل میڈیا پر یحیٰ کی تصاویر وائرل تھیں، جس میں والدہ کی گود میں موجود یحیٰ اہرام پہنے ہوئے تھا، جبکہ معصوم بچے کے چہرے پر بھی مسکراہٹ تھی۔
تفصیلات کے مطابق یحیٰ مکہ شہر میں کم عمر ترین بچہ گرمی کا درجہ حرارت برداشت نہ کر سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا ہے۔
کم عمر بچے کو مکہ کے مقامی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد دفنایا کیا گیا ہے۔