ممبئی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےایک بارپھر گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیاجائے گا۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک تقریب کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کانام لیے بغیر کہا’’وہ ملک جو تقسیم کے بعد وجود میں آیا اور جو دیوالیہ ہونے کے قریب ہے جو دہشتگردوں کو پناہ گاہیں فراہم کرتاہے آج دہشتگردی کا استعارہ بن چکا ہے۔‘