مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 33 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگرمیں بس ضلع کیشوان سے 45 مسافروں کو لے کرکشٹوارجارہی تھی کہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق بس حادثہ گنجائش سے زائد مسافروں کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کشوان نے بس حادثے میں 33 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ 7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی سری نگرکے ضلع شوپیاں میں پکنک پرجانے والے طالب علموں کی گاڑی کھائی میں جاگری تھی اورحادثے میں 11 طالب علم ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں سڑکوں کی خراب صورتحال اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث ہرسال ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔