کراچی کی احتساب عدالت نے سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام میں مصطفی کمال سمیت دیگر ملزمان پر 27 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے کلفٹن میں سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت کی، چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
اس سے متعلق نیب نے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں ہیں اور انہیں دو بار نوٹس جاری ہوچکے ہیں، جس پر عدالت نے مصطفی کمال کو عدالتی نوٹس کی تعمیل کا معاملے پر محمد سلیم اور تفتیشی افسر کو طلب کیا۔
دوران سماعت ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے افتخار قائم خانی نے حج پر جانے سے متعلق درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے انہیں سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت ستائیس جولائی تک ملتوی کردی۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ریفرنس میں مصطفی کمال سمیت گیارہ ملزم نامزد ہیں،ملزمان پر کلفٹن میں سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔