سری لنکن فاسٹ بولر لستھ ملنگا نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
لستھ ملنگا ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 99 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔
ملنگا نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں توڑا، انہوں نے پہلے کولن منرو کی وکٹ حاصل کر کے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کیا اور پھر کولن ڈی گرینڈہوم کا شکار کر کے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
شاہد آفریدی نے اپنے ٹی20 انٹرنیشنل کرئیر میں 98 وکٹیں حاصل کیں، طویل عرصے تک پاکستانی کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔