وزیراعظم عمران خان آج ڈیجیٹل پاکستان مہم کا آغاز کریں گے، مہم کا مقصد سرکاری اداروں میں کاغذوں کا استعمال ترک کرکے پیپر لیس بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کو کاغذوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان آج ڈیجیٹل پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
مہم کے تحت حکومتی اداروں کو کاغذوں سے پاک پیپر لیس بنایا جائے گا، اس کے علاوہ سرکاری اداروں کے درمیان خط و کتابت کو ڈیجیٹل بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ تین ماہ قبل وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بہت جلد ڈیجیٹل پاکستان کے نام سے ایک مہم شروع کی جائے گی جس سے حکومتی اداروں کو کاغذوں سے پاک (پیپر لیس) بنائیں گے۔