کراچی: (18 مارچ 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں ایک ہزار چھ سو بیالیس پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ شدید مندی کے بعد کاروبار کو پینتالیس منٹ کیلئے روک دیا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد کاروبار کو 45 منٹ کے لیئے روک دیا گیا۔ آج کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجھان تھا انڈیکس میں1ہزار 682پوائنٹس کی کمی کے بعد ٹریڈنگ کے عمل کو 45 منٹ کے لیئے روک دیا گیا۔ انڈیکس 30 ہزار 934 پر آنے کے بعد ٹریڈنگ کا عمل روکا گیا ہے۔ شید مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 5.61 فیصد کی کمی واقع ہو ئی ہے۔ گزشتہ روز مارکیٹ 32 ہزار 616 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔