معروف نعت خواں جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے دو برس بیت گئے ہیں۔ جنید جمشید کی نعتیں آج بھی قلبی سکون کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
تین دسمبر 1964ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے جنید جمشید کو بطور گلوکار شہرت کی بلندیوں پر ان کے معروف ملی نغمہ دل دل پاکستان نے پہنچایا۔ آج بھی ہر زبان پر وہ نغمہ موجود ہے۔جنید جمشید نے گائیکی کی دنیا کو الوداع کرکے نعت کی دنیا میں قدم رکھا تو وہاں بھی وہ کروڑوں لوگوں کی دل کی دھڑکن بن گئے۔
دین کی راہ پر جنید جمشید نے دلی اور روحانی سکون محسوس کیا، اپنے گھر والوں اور اولاد کو بھی یہی راستہ دکھایا۔
سات دسمبر 2016ء کو سوالی پر الہٰی کا در کھل گیا۔ حویلیاں کے مقام پر پی آئی اے کے طیارے فضائی حادثے کے نتیجے میں نعت خواں جنید جمشید خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی پڑھی گئی نعتیں آج بھی جذبہ ایمانی کو تازہ کردیتی ہیں۔