صدر مملکت عارف علوی سعودی عرب کے دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔
ایئرپورٹ پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل،جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان،سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔
صدر پاکستان دورے کے دوران روضہ رسول پر حاضری دیں گے اور بعد ازاں عمرہ بھی ادا کریں گے۔