قومی کرکٹ اسکواڈ پرتھ سے سڈنی پہنچ گیا ہے۔
قومی کرکٹ اسکواڈ کل کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔
پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں تین نومبر کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ کھیلے گی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں جیت بہت ضروری ہوتی ہے، ہمارے گزشتہ دو میچ بہت تکلیف دہ تھے۔
محمد رضوان نے کہا کہ آج کے میچ میں جس طرح لڑکوں نے کوشش کی ہے بالکل اسی مومنٹم کی آگے بھی ضرورت ہے۔