اسلام آباد الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی وفد کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور پی ٹی آئی قیادت نے ایک دوسرے سے خوب گلے شکوے کیے۔
پاک الرٹز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وفد سے کہا کہ فیصلوں پر تنقید ضرور کریں لیکن تضحیک برداشت نہیں کی جائیگی ۔الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہم ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آپ کے پاس آئے ہیں۔الیکشن کمیشن کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی وفد نے انتخابی ادارے کو یقینی دہانی کرائی کہ الیکشن کمیشن سے متعلق آئندہ پی ٹی آئی پالیسیوں میں واضح تبدیلی دیکھیں گے۔
اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا یہ باتیں پارٹی قیادت کو بھی سمجھائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیااور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے متعلق خدشات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔