آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 257 ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورت حال خصوصاً سرحدوں اور داخلی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجزکاجائزہ بھی لیا گیا،پاک فوج عوام کی حمایت کے ساتھ اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کا عزم رکھتی ہے۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کی توثیق کی گئی کہ عسکری قیادت چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے،کانفرنس میں اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز مغربی سرحد کے ساتھ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کررہی ہیں،کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی کی باقیات کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہارکیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز مغربی سرحدی علاقوں میں خفیہ آپریشنز کر رہی ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمیکے لئے قوم اورحکومت کومشترکہ مؤقف اپنانے کی ضرورت ہے۔
کورکمانڈر کانفرنس میں دہشتگردی کی باقیات کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیاگیا اور کہا گیاکہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں،فورم نے یقین دلایا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے طے کردہ مقاصد پرعمل کیاجائے گا۔