ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی د وسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 53 پیسے ہو گئی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، تاہم تھوڑی دیر بعد مارکیٹ میں تیزی آنا شروع ہو گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 202 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، کاروبارکے دوران انڈیکس 64 ہزار 142 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔