پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے منعقد ہوگا، جس کے لیے 7 نکاتی ایجنڈا باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق مشترکہ اجلاس میں مجموعی طور پر صرف 3 بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے، جن میں سے 2 بل حکومتی وزرا کی جانب سے جبکہ ایک بل رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی کی طرف سے پیش کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جبکہ دانش اسکولز اتھارٹی کے قیام سے متعلق بل بھی ایوان کے سامنے رکھا جائے گا۔
اس کے علاوہ گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے ترمیمی بل 2025 بھی مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جسے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔