بھارت کے سابق کپتان ساروگنگولی نے پاکستان کو بھی ورلڈ کپ ٹرافی کیلیے انتہائی فیورٹس سائیڈز میں سے ایک قرار دیدیا ہے۔
2003 کے میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے سارو گنگولی نے کہاکہ میرے خیال میں ورلڈ کپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان شامل ہوں گی، انھوں نے کہاکہ اس بار راؤنڈ روبن فارمیٹ کی وجہ سے ایونٹ زیادہ دلچسپ ثابت ہوگا، اس میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔