پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 38 ہزار 309 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے کچھ دیر بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 124 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 38 ہزار 176 کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھنے میں آیا جس کےبعد 100 انڈیکس میں 7 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38 ہزار 316 پر ٹریڈ کرنے لگی تاہم کچھ دیر بعد مارکیٹ پھر مندی مں چلی گئی۔
رپورٹ فائل ہونے تک اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار میں 10,526,030 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 454,572,574 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 38 ہزار309 پوائنٹس پر بند ہوا اور 100 انڈکس میں 276 پوانٹس کی کمی ہوئی۔