جمیکا سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ حسینہ ٹونی این سنگھ نے مس ورلڈ 2019 کا تاج سر پر سجالیا۔
لندن میں ہونے والے مقابلے میں 111 ملکوں کی حسیناں نے حصہ لیا تاہم مس ورلڈ کا تاج جمیکا کی حسینہ کے نام رہا۔
23 سالہ ٹونی این سنگھ نے مس فرانس اور مس انڈیا کو شکست دی اور جمیکا کے لیے چوتھی بار مس ورلڈ کا ٹائٹل حاصل کیا۔ ٹونی این سنگھ کو گزشتہ سال میکسیکو سے تعلق رکھنے والی مس ورلڈ وینیسا پونس نے مس ورلڈ 2019 کا تاج پہنایا۔ ٹونی این سنگھ نفسیات اور وومن اسٹڈیز کی گریجویٹ ہیں اور مستقبل میں ڈاکٹر بننے کی خواہشمند ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مِس یونیورس 2019 کا مقابلہ جنوبی افریقا کی حسینہ زوزیبینی تونزی نے اپنے نام کیا تھا۔
مِس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی 26 سالہ زوزیبینی تونزی اپنے ملک کی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جنہوں نے مِس یونیورس کا تاج پہنا۔