26 فروری 1974 کو لاہور میں پیدا ہونے والے معمر رانا نے تقریباً 23 سال قبل لولی وڈ میں قدم رکھا تھا۔
پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ وہ 2 بولی وڈ فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔
ان کی مشہور فلموں میں ‘چوڑیاں’، ‘مجھے چاند چاہیے’، ‘کوئی تجھ سا کہاں’ اور ‘آزادی’ شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ معمر رانا نے فلم ڈائریکشن کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور 2015 میں ایک فلم سکندر بنانے کا اعلان کیا تھا۔
اداکار نے اتوار (6 جنوری) کو لاہور میں واقع بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے موقع پر پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔