اسلام آباد:پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کل (بدھ کو) نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا تیسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا ۔سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دی تھی جبکہ سہ ملکی سیریز کے اپنے دوسرے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی مردوں کی کرکٹ ٹیمیں ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہیں جہاں تینوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کھیلی جارہی ہے ۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ میزبان پاکستان اور مہمان جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کل (بدھ کو) کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کریں گے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم کو ٹیمبا بووما لیڈ کریں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں میں سے جو ٹیم میچ جیتے گی وہ فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پنجہ آزمائی کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اس لئے میچ کانٹے دار ہوگا۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ 14 فروری کو نیشنل کرکٹ سٹیدیم ،کراچی میں کھیلا جائے گا۔