اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ سے متعلق اپوزیشن کے جائز مطا لبات ماننے کو تیا ر ہوگئے، حکومتی کمیٹی کو مکمل طور پر با اختیا ر بنا دیا۔
پرویزخٹک کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کی،ملاقا ت میں مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم کو اپوزیشن کے چاروں مطالبات سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو ہدایت کی کہ اپوزیشن سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے تو مثبت جواب دیں،حکومتی کمیٹی مکمل طور پر با اختیا ر ہے، استعفے کےعلاوہ تمام جائزمطالبات ماننےکوتیارہیں.
حکومتی کمیٹی وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں آج رہبرکمیٹی سے دوبارہ مذاکرات کریگی، مذاکراتی کمیٹی ان مطالبات پراپنے جواب سے آج 3 بجے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کو آگاہ کریگی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ایشوز پر مذاکرات آئینی حدود کے اندر کیے جائیں گے۔
گزشتہ رات ہونے والی ملاقات اورمولانا فضل الررحمان کے مطالبات سے متعلق چوہدری پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کوآگاہ کیا، بعد ازاں کردار ادا کرنے پر وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری برادران کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے 31 اکتوبر سے اسلام آباد میں پشاور موڑ پر دھرنا دے رکھا ہے