کنٹونمنٹ بورڈ فیصل اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کراچی کے مختلف گیسٹ ہاؤسز کو بند کرنے کے نوٹس جاری کردیئےہیں۔
کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کی جانب سے گلستان جوہر کے گیسٹ ہاؤسز کو 24 گھنٹے کا وقت دیا گیاہے۔ایس بی سی اے نے جمشید ٹاؤن میں قائم گیسٹ ہاؤسز کو بند کرنے کے لیئے 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے۔
گیسٹ ہاؤسز مالکان کاکنٹونمنٹ بورڈ فیصل اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےاقدام پر کہناہے کہ گیسٹ ہاؤسز بند ہونے سے 10 ہزار سے زائد افراد بے روزگار ہونگے۔مالکان کاکہناہے کہ دنیا بھر میں گیسٹ ہاؤسز رہائشی علاقوں میں ہوتے ہیں کمرشل علاقوں میں نہیں۔مالکان کاکہناہے کہ گیسٹ ہاؤسز بند ہونے سے باہر سے آنے والے مہمان بھی متاثر ہونگے۔ان کے مطابق گیسٹ ہاؤسز حکومتی اجازت سے بنے ہیں، اور ان کاکروڑوں کا ٹیکس بھی بھرتے ہیں۔