وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں 20 نکاتی ایجینڈے پر غور ہوگا۔ جبکہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنائے جانے کا معاملہ ایک بار پھر ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس کا طویل 20 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اہم معاہدوں اور تعیناتیوں کی منظوری دی جائے گی۔ گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کا معاملہ ایک مرتبہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان دورہ قطر پر بھی اجلاس کو اعتماد میں لیں گے۔ جبکہ وزراء کی کارکردگی کا جائزہ سمیت حکومت کے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور ہوگا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گذشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدراری کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی کا معامہلہ بھی زیر غور آئے گا۔