لیسکو ملازمین کی پھرتیاں ، غریب عوام کی زندگی اجیرن کرنے لگیں ، ایک طرف تو مہنگی بجلی کسی عذاب سے کم نہیں تو دوسری جانب اضافی یونٹ ڈال کر سلیب تبدیل کر کے بھاری بھرکم بل بھیجے جا رہے ہیں ۔
لیسکو ملازمین مہنگی بجلی ہونے کے باوجود بھی صارفین کی سلیب تبدیل کرنے کیلئے 50 سے لیکر 100 تک اضافی یونٹ ڈال رہے ہیں ، یہ ماجرہ تو ایک طرف اس سے بھی زیادہ یہ کہ علامہ اقبال ٹاؤن کےرہائشی سید علی شاہ کا آن لائن بل 11ہزار 24 روپے ہے جب اسی بل کو بینک کے ذریعے جمع کرانے پر پتا چلتا ہے کہ بل 57 ہزار 910 روپے ہے کہانی صرف یہی نہیں ہے بلکہ صارف کو 28 یونٹ بھی اضافی ڈالے گئے ہیں ۔
علامہ اقبال ملتان روڈ گلشن عباس فیڈر میں ایک اور صارف سید عمران شاہ کو 56 ہزار 419 روپے بل بھیجا گیا ہے ،ستم ظریفی یہ کہ یہ بل میٹر ریڈنگ سے 68 یونٹ زیادہ ڈال کر سلیب کی تبدیل کر کے بھیجا گیا ، لیسکو صارفین نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور لیسکوحکام سے اپیل کی چیز کا نوٹس لیں تاکہ غریب شہری کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے.