ناموربالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ اورسارہ علی خان کی فلم ’سمبا‘ ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اورساؤتھ کی فلموں کوریلیز کے روز ہی آن لائن لیک کرنے کے حوالے سے بدنام غیرقانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘نے گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’سمبا‘ کوبھی ریلیزکے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن کردیاتھا۔ فلم کا پائریٹڈ ورژن ویب سائٹ پر دستیاب ہے جہاں سے فلم ڈاؤن لوڈ کرکے دیکھی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب فلم لیک ہونے کے بعد فلمساز اینٹی پائریسی یونٹ کے ساتھ مل کر فلم کی پائریٹڈ کاپیز کو ویب سائٹ سے ہٹانے کا کام کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’سمبا‘ کا پہلے دن کا آغاز بہت اچھا ہوا ہے۔ بھارتی تجزیہ نگاررامیش بالا کے مطابق فلم نے ریلیز پہلے روز بھارت میں تقریباً 22 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔