بدھ کو اداکارہ ماہرہ خان نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منعقدہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں وہ اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کر رہی تھیں کہ ہجوم میں سے کسی نے ان پر کوئی نامعلوم چیز پھینک دی۔
اس موقع پر ماہرہ خان نے اپنی گفتگو روکتے ہوئے کہا کہ ’ یہ ایک نامناسب حرکت ہے ‘۔
ماہرہ خان سے تقریب کے شرکاء نے کوئی پسندیدہ ڈائیلاگ بولنے کی فرمائش کی تھی لیکن، اداکارہ نے کہا کہ میں کوئی ڈائیلاگ نہیں بولوں گی کیونکہ آپ نے مجھ پر کچھ پھینکا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ اب ڈائیلاگ بولنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ماہرہ خان نے اس صورتحال کو خوش اسلوبی سے سنبھالا اور بات چیت کا دوبارہ آغاز کیا جبکہ اداکارہ نے کوئٹہ کے لیے ایک فلم میں کام کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔
ماہرہ خان نے اس صورتحال کو خوش اسلوبی سے سنبھالا اور بات چیت کا دوبارہ آغاز کیا جبکہ اداکارہ نے کوئٹہ کے لیے ایک فلم میں کام کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔
دوسری جانب واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر رد عمل دیتے ہوئے ماہرہ خان کے مداحوں کی جانب سے واقعہ کی مذمت کی گئی اور کہا کہ یہ ایک شرمناک حرکت ہے اور ماہرہ کو اس طرح کی عوامی تقریبات سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ وہ ایک انٹرنیشنل سٹار ہیں۔