بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شرکت کے لیے پاکستانی کرکٹرز کی ڈھاکہ روانگی شروع ہوگئی۔
بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کئی پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے اور وہ بنگلہ دیش بھی پہنچ رہے ہیں، قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ، محمد عرفان ، عامر یامین ، محمد سمیع اور سہیل تنویر ڈھاکہ روانہ ہوگئے۔
بی پی ایل میں محمد حفیظ اور محمد سمیع راج شاہی کنگز کی نمائندگی کریں گے جب کہ محمد عرفان اور سہیل تنویر سلہٹ سکسرز اور آل راونڈر عامر یامین کومیلا وکٹورینز کی ٹیم میں شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کے مستند کھلاڑی اور قومی ٹیم کے مایہ ناز دو کپتان شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 5 جنوری سے ہوگا جو 8 فروری تک جاری رہے گا جس کے دوران 7 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
ایونٹ میں شامل ٹیموں میں دفاعی چیمپئن رنگپور رائڈرز، ڈھاکہ ڈائنامائیٹس، چٹاگانگ وکنگز، کومیلا وکٹورینز، کھلنا ٹائٹنز، راج شاہی کنگز اور سلہٹ سکسر مدمقابل ہوں گی۔