پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی ایل کی ڈریم ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں اے بی ڈی ویلیئرز کو اس ٹیم کا کپتان چنا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی منتخب کردہ 12 رکنی ڈریم ٹیم میں شین واٹسن، کامران اکمل، بابراعظم، اے بی ڈی ویلیئرز، کولن انگرام، آصف علی، کیرن پولارڈ، فہیم اشرف، حسن علی، وہاب ریاض، عمر خان اور سندیپ لمی چنے شامل ہیں۔
اس ٹیم کا انتخاب مدثر نذر، رمیز راجہ اور ڈینی موریسن نے کیا ہے۔ سلیکشن پینل کے سربراہ مدثر نذر کے مطابق پی ایس ایل میں بہت زبردست پرفارمنسز دیکھنے کو ملیں، ان میں سے صرف 12 کھلاڑیوں کی سلیکشن بہت مشکل ٹاسک تھا، ہم نے ایسی ٹیم منتخب کی ہےجو ہر لحاظ سے متوازن ہے۔