نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری کو 17 مئی کو طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 17 مئی کو نیب آفس میں طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہناہےکہ بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کیس میں طلب کیا گیا ہے وہ پارک لین کمپنی میں 25 فیصد اثاثوں کے حصہ دار ہیں، ان سے کمپنی میں ان کے کردار سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔
واضح رہےکہ بلاول بھٹو زرداری اس سے قبل بھی نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد ہیں اور کئی مرتبہ نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جب کہ دونوں رہنماؤں نے عدالت سے عبوری ضمانتیں بھی حاصل کررکھی ہے۔