کراچی میں آج اور کل مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں بارشوں اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، لاڑکانہ سمیت مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، شہر قائد میں آج اور کل موسم مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آج بوندا باندی اور کل ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب بارش کے نئے سسٹم کے باعث بلوچستان میں بارشوں اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے ہفتے تک ملک کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری تک کمی کا امکان ہے۔