شہر قائد کے مصروف ترین بازار کریم سینٹر کی عمارت میں لگی آگ کو بھجادیا گیا ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح صدر میں واقعہ کریم سینٹرمیں آگ بھڑک اٹھی تھی، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں جائے حادثے پر پہنچی اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کے چھٹے فلور پر لگی،جہاں بڑی تعداد میں کپڑے سینے کے کارخانے تھے، تاہم فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے آگ کو بھجادیا گیا ہے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔