سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز سمیت اہلخانہ، لیگی رہنماؤں و کارکنوں نے ملاقات کی۔ ن لیگی رہنماؤں نے عید کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کے دن 120 سے زائد لیگی رہنماؤں و کارکنوں نے ملاقات کی۔ مریم نواز، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، بھتیجے حمزہ شہباز اور یوسف عباس اور ڈاکٹر عدنان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی۔ مریم نواز کے جیل پہنچنے پر کارکنوں نے اپنے قائدین کے حق میں نعرے بازی کی۔
پارٹی رہنماؤں احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ آصف، ایاز صادق، خرم دستگیر، پرویز رشید، طارق فضل چوہدری سمیت دیگر لیگی قیادت بھی اپنی قائد سے ملی۔ احسن اقبال نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا۔
مزید پڑھیں : آصف زرداری کا عید کے بعد حکومت خلاف تحریک چلانے کا اعلان
کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقاتوں کا صبح 9 بجے سے شروع ہوا۔ شدید گرمی اور روزے کے باوجود ن لیگی رہنما اور کارکن بڑے جوش و خروش اور بھرپور تیاری کے ساتھ نواز شریف سے ملاقات کے لئے پہنچے۔