مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اتوار کے روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شریک ہوں گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کے روز سیاسی رہنماﺅں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے افطار ڈنر میں شرکت کیلئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو بھی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز اتوار کی شام لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گی اور بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شریک ہوں گی۔