سعودی حکومت کی جانب سے حج کوٹے میں اضافے کے بعد حکومت نے دوسری حج قرعہ اندازی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوسری حج قرعہ اندازی پیر 20 مئی دن 3 بجے ہو گی، پہلی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے تمام درخواست گزار اس میں شامل ہوں گے اور تقریباً دس ہزار لوگ منتخب کئے جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ جن درخواست گزاروں نے پیسے واپس نکلوا لئیے ہیں وہ بھی اس قرعہ اندازی میں شریک ہوں گے، منتخب حجاج کو بینک میں مطلوبہ رقم جمع کرنے کے لئے چار دن کا وقت دیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اس قرعہ اندازی میں کسی نئی درخواست کو شامل نہں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بیس فروری کو وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی تھی کہ سعودی عرب نے رواں برس کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھا دیا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے رواں برس حج کوٹہ 1 لاکھ 84 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کردیا ہے۔