مسلم لیگ ن نے ججز کے خلاف ریفرنسز پر پارلیمنٹ میں احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔ ایاز صادق کہتے ہیں عدلیہ پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
راجہ ظفر الحق،شاہد خاقان عباسی اورخواجہ آصف کی مشترکہ صدارت میں مسلم لیگ ن کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں ن لیگ نے ججز کے خلاف ریفرنسز دائر ہونے پر پارلیمینٹ کے اندر احتجاج کا فیصلہ کیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ ریفرنسز عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔
عدلیہ پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ریفرنسز کے خلاف احتجاج کا ہر آپشن استعمال کریں گے۔ اجلاس میں عدلیہ بچاو تحریک کے حوالے س بھی مشاورت کی گئی۔