ناٹنگھم:کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا امتحان آج ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوگا، ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں شاہین کالی آندھی سے ٹکرائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے مدمقابل ہوں گی۔
میچ سے قبل برطانیہ میں مقیم پاکستانی شائقین نے ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہو کر سڑکوں کا دورہ کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
شائقین نے قومی ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم کے لیے بھرپور نعروں کے ساتھ رخصت کیا۔