پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کی فضائی حدود کی پابندی کے حوالے سے نیا ’’نوٹم‘‘ جاری کردیاہے ۔سول ایوی ایشن نے اوور فلائی کی بندش کے دورانیے میں توسیع کردی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نےپاکستانی فضائی حدودمیں اوورفلائی کی بندش میں 15جون تک اضافہ کردیاہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستانی فضائی حدودمیں ٹرانزٹ اوراوورفلائی نئےحکم نامےتک بندرہےگی ۔ پاکستانی فضائی حدودمیں ایسٹرن ایئرسائیڈبنداورویسٹرن فضائی حدودمیں آپریشن جاری ہے۔
سی اےاےکی جانب سےپاکستانی فضائی حدودمیں ٹرانزٹ اوراوورفلائی پر31مئی تک پابندی عائدتھی۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے۔
یاد رہے رواں سال 27فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورازی کی تھی جس پر پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں دشمن کے دو طیارے مار گرائے گئے تھے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور اور ملتان سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن بند کرنے کےاحکامات دیے ۔ملک بھر میں اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں روک دی تھیں۔
بھارت نے بھی اپنے پانچ ائرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے جب کہ سرینگر ائرپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں میں فضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔