کرکٹ ورلڈکپ کے 15ویں میچ میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں آج ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان مقابلہ ہوگا، ویسٹ انڈیز نے ایونٹ میں اب تک 2 میچز کھیلے جن میں وہ ایک میں کامیاب اور ایک میں ناکام رہے ہیں تاہم جنوبی افریقا کو تینوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مسلسل شکستوں سے دلبرداشتہ پروٹیز کی ٹیم میں آج متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے تاہم ویسٹ انڈیز کی جانب سے وہی اسکواڈ دوبارہ میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے پوائنٹ ٹیبل پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقا کا نمبر نواں ہے، اسی کے ساتھ نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں 4،4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کا نمبر پانچواں ہے.