ایکشن اور ایڈونچر کا نہ ختم ہونے والا دھمال۔ دی راک کے بعد اب ایک اور ریسلر جان سینا، اپنے ایکشن سے لہو گرماتی فلم فاسٹ اینڈ فیورس کے نویں حصے میں کاسٹ کرلیے گئے ہیں۔
گاڑیوں کی خونخوار اور برق رفتار دوڑ پر مبنی فاسٹ اینڈ فیورس میں اب جان سینا کو کیا جارہا ہے شامل. جی ہاں وہ اس تخلیق کے نویں حصے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ دی راک کے بعد جان سینا دوسرے اداکار ہوں گے جو اس فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔
جان سینا نے ٹوئٹ کے ذریعے یہ خوش خبری اپنے مداحوں کو سنائی۔ فاسٹ اینڈ فیورس کی پچھلی فلموں نے دنیا بھر میں زبردست کمائی کی تھی اور توقع کی جارہی ہے اگلے سال مئی میں آنے والی اس فلم میں جان سینا کی شمولیت کے بعد یہ اور کئی ریکارڈ کردے گی پاش پاش۔