وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی تعریف کرنا بند کرے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی تعریف کرنا بند کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا، ہمارے لوگوں کو غربت میں دھکیلا اور اب جمہوریت کی آڑ میں پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں کو کوئی پروٹوکول نہیں دیا جائے گا، عوام کے پیسے لوٹنے والوں کو کہاں ایسا اسپیشل ٹریٹمنٹ دیا جاتا ہے، وقت آگیا ہے کہ ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جائے۔
انکی آو بھگت تو کسی بھی طرح ممکن نہیں۔ قومی وسائل پر ہاتھ صاف کرنے والوں سے ایسا خصوصی سلوک دنیا میں کہاں روا رکھا جاتا ہے؟ وقت آگیا ہے کہ ان سے مجرموں کیطرح ہی نمٹا جائے۔ 2/2 https://t.co/LsncnKUPz6
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 12, 2019