جنوب مشرقی چینی صوبے سیچوان میں یکے بعد دیگرے دو زلزلوں سے 11 افراد ہلاک اور 122 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی چینی صوبے سیچوان میں یکے بعد دیگرے دو زلزلوں کے جھٹکوں سے 12 افراد ہلاک اور122 زخمی ہوئے جب کہ کئی عمارتوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔ پہلا زلزلہ 5.9 شدت اوراس کے ٹھیک 30 منٹ بعد 5.2 شدت کے دوسرے زلزلے نے لوگوں میں خوف وہراس پھیلا دیا۔ زلزلے کا مرکز16 کلو میٹرز یر زمین اور شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے بعد 4 مزید دیگر زلزلے کے جھٹکے بھی ریکارڈ کیے گئے جو40 منٹ تک جاری رہے جب کہ سب سے بڑا جھٹکا 5.1 شدت کا ریکارڈ کیا گیا۔