پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز شدید مندی دیکھی جارہی ہے.
آج اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار125 پوائنٹ سے ہوا تھا اور کچھ دیر کیلیے مثبت رحجان بھی دیکھنے میں آیا جس سے 69 پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔
پیر کی صبح 10 بجے کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی اور آخری خبریں آنے تک انڈیکس 366 پوائنٹ کی کمی سے 34 ہزار 772 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
خبر فائل ہونے تک مارکیٹ میں 19,280,400 شیئرز کا لین دین ہو چکا تھا جن کی مالیت 848,413,270 پاکستانی روپے رہی۔ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا لیکن کاروبار کے آخری روز معاشی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی تھی۔