پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ناموراداکارہ ذہین طاہرہ گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں اور اب انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کو دل کا دورہ پڑ نے کے بعد نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اداکاری زہین طاہرہ کے اہلخانہ ن مداحوں سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں نے بھی اداکارہ کی صحتیابی کی دعا کی ہے۔ ذہین طاہرہ نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1960 کی دہائی میں کیا۔ انہوں نے لگ بھگ 700 ڈراموں میں مرکزی اور معاون اداکاری کے طور پر کام کیا۔ ذہین طاہرہ نے متعدد ڈراموں کی پیشکش کے ساتھ ہدایتکاری بھی کی۔
انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے خدا کی بستی میں کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ علاوہ ازیں دل دیا دہلیز، انوکھا بندھن، خالہ خیرن، جینا اسی کا نام ہے، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ، راستے دل کے اور دیگر لاتعداد کاسیک ڈراموں میں جلوہ گر ہونے کا موقع پر بھی ملا۔
حکومت پاکستان نے شوبز انڈسٹری کے لیے لازاوال خدمات کے اعتراف میں 2013 میں اداکارہ ذہین طاہری کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا۔