محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم ژوب، سبی، قلات، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، سبی ڈویژن، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پنجاب کی تحصیل کوٹ ادو میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ملتان میں 24، لاہور (ائرپورٹ 23، سٹی 18)، بہاولپور (سٹی21، ائیرپورٹ 12)، لیہ 20، اسلام آباد (ائرپورٹ 10، بوکرہ 02)، خانیوال 08، بھکر 06، ساہیوال 04، ڈی جی خان 03، اوکاڑہ، بہاولنگر 02 اور قصورمیں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
اسی طرح خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر، کاکول میں 23، ڈی آئی خان21، کالام 15، پٹن 07، مالم جبہ ، بالاکوٹ 04، چراٹ اور دروش میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔
کشمیر کے علاقوں گڑھی دوپٹہ 32، مظفرآباد (ائرپورٹ 27، سٹی 13) اور راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
بلوچستان کے ضلع ژوب میں 11 اور سبی میں 06 جبکہ گلگت بلتستان کے علاقوں بگروٹ06، استور 03، گلگت، گوپس، بونجی، 02 اورچلاس میں 01، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج گرم ترین مقامات میں تربت 44، مٹھی، سبی، دالبندین ، جیکب آباد، چھور، شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ) میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔